تازہ ترین

صدر مملکت سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقاتیں

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزااور نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

صدر مملکت نے ساحر شمشاد مرزا کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی پر مبارکباد دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 سے ہو گا۔ صدر مملکت نے سید عاصم منیر کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور ان کی چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دی ۔

چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا۔ صدر مملکت نے انہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

یہ خبر پڑھیئے

سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری کر دیا گیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی …

Show Buttons
Hide Buttons