تازہ ترین

قطر کے ساتھ پاکستان اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے قطر کے پاکستان میں سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان بن فیصل آل ثانی نے ملاقات کی ہے ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد پر قطر کے سفیر کو مبارک دی۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق قطر کے سفیر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ قطر کی فیفا ورلڈ کپ میچ قطر میں دیکھنے کی دعوت پہنچائی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قطر کے ساتھ پاکستان اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان اسلامی اخوت و بھائی چارے ، باہمی اعتماد و تعاون پر مبنی تاریخی تعلقات استوار ہیں

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں تعاون ، چین اور اردن کےمفاہمتی یادداشت پر دستخط

 29 نومبر کو اردن میں چین کے سفیر چن چھوان ڈونگ اور اردن کے وزیر …

Show Buttons
Hide Buttons