تازہ ترین
اٹھارویں چائنا انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول "گولڈن منکی" ایوارڈ تقریب کا انعقاد

اٹھارویں چائنا انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول “گولڈن منکی” ایوارڈ تقریب کا انعقاد

24 نومبر کو چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 18ویں چائنا انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول “گولڈن منکی” ایوارڈ کی تقریب چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ جو میں منعقد ہوئی۔

چائنا میڈیا گروپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یان شیاؤمنگ نے اپنی ویڈیو تقریر میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے بعد سے اس نے بڑی تعداد میں ملکی سطح پر اینی میشن پراڈکٹس کا آغاز کیا ہے، اور یہ مواد کی تخلیق اور مارکیٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور ملکی تشہیر کا ایک نمونہ تشکیل دے رہا ہے۔ اینی میشن کو نئے سفر میں چینی ثقافت کے فروغ کی ایک اہم علامت بنانے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔

سی ایم جی مختلف حلقوں کے ساتھ”سوچ + آرٹ + ٹیکنالوجی” کی مربوط تشہیر کو مسلسل آگے بڑھائے گا، اور مزید اعلی معیار کی اینی میشنز بنائے گا، اور عوام کی بہتر زندگی کے لئے خدمت سرانجام دے گا۔ چائنا انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول کا “گولڈن منکی ایوارڈ” حکومت، صنعت اور اکیڈمی کے ذریعے مشترکہ طور پر تخلیق کی گئی ایک بین الاقوامی تقریب ہے، جس کا مقصد اینی میشن کے بہترین تخلیقی شاہکار منتخب کرنا ہے۔ اسی وجہ سے اسے “چینی اینی میشن کے اعلیٰ ترین اعزاز” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سی ایم جی کی طرف سے مربوط میڈیا برانڈ نگ سرگرمیاں ایشیائی ممالک میں لانچ ہوئیں

ہانگ چو میں منعقد ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے موقع پر  چائنا میڈیا …

Show Buttons
Hide Buttons