تازہ ترین
روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کے لئے امریکہ کا اتحادیوں پر دباؤ

روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کے لئے امریکہ کا اتحادیوں پر دباؤ

وال اسٹریٹ جرنل نے اکیس تاریخ کو ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا ” امریکہ کا اپنے اتحادیوں پر دباؤ کہ وہ روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کریں”۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ روس یوکرین تصادم کے آغاز کے بعد سے چند بڑی معیشتوں سے روس کو برآمدات میں بحالی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس پر امریکہ کے اہلکار غیرملکی شہروں کا دورہ کر رہے ہیں جن کے اہم اہداف میں غیرملکی حکومتوں یا صنعتی اداروں کو دھمکانے اور روس تک سازوسامان بھیجنے والے نیٹ ورک سے متعلق انفارمیشن جمع کرنے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی تک بڑی معیشتوں سے روس کو برآمدات میں پچاس فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی، تاہم اس وقت بہت سے ممالک کا متعلقہ ڈیٹا بحال ہو رہا ہے، جن میں امریکہ کے اتحادی بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق چند یورپی ممالک کے شہری پابندیوں سے حوالے سےسراپا احتجاج ہیں کہ یہ پابندیاں یورپی عوام کے لئے نقصان دہ ہیں۔ نہ صرف یوکرینی اور روسی، بلکہ یورپی عوام کے لئے بھی اس عمل کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عوام امن چاہتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان اورعراق کادوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور عراق کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے تین روزہ سرکاری دورہ کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons