تازہ ترین
پاکستان خوشحالی حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے:صدرمملکت

پاکستان خوشحالی حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے:صدرمملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان کو کئی ایک مشکلات اور چیلنجز کا سامنا رہا لیکن اس میں اتنی طاقت تھی کہ اس نے کامیابی کے ساتھ کئی بحرانوں پر قابو پایا ہے۔

وہ لندن سکول آف اکنامکس سٹوڈنٹس یونین پاکستان ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے آن لائن خطاب کر رہے تھے۔ جس کا موضوع تھا ”ایوان صدر کا کردار”صدر نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں مساوات، احترام اور خودمختاری کی بنیاد پر امن کی وکالت کرتا ہے اور مذاکرات کے ذریعے دیرینہ علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کا حل چاہتا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر نے کہا کہ اسے بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی، ہندوتوا کے نظریے، اسلام مخالف رجحان، اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

Show Buttons
Hide Buttons