تازہ ترین
شان کی نئی فلم "ضرار" کا رنگارنگ پریمیئر شو، شوبز ستاروں کی بھرپور شرکت

شان کی نئی فلم ”ضرار“ کا رنگارنگ پریمیئر شو، شوبز ستاروں کی بھرپور شرکت

شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ کا رنگارنگ پریمیئر شو منعقد ہوا جس میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔

لاہور کے مقامی سینما میں فلم ” ضرار” کا پریمیئر سجا تو ندیم، شان، لیلی، میرا، جان ریمبو، صاحبہ، شیخ عابدرشید، شفقت چیمہ، ریشم،غلام محی الدین، نیئر اعجاز سمیت شوبز سٹارز اور شائقین کا تانتا بندھ گیا۔ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دیکھ کر شائقین کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، بڑی تعداد نے اداکاروں کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بھی بنائیں۔ بعد ازاں اداکاروں نے اپنے پرستاروں کے ساتھ سینما میں بیٹھ کرفلم بھی دیکھی۔

اس موقع پر اداکاروں کا کہنا تھا کہ ’ضرار‘ کی کامیابی سے پاکستان فلم انڈسٹری کو مزید بحال کرنے میں مدد ملے گی، خوشی ہے کہ ایسی فلم بنی ہے جو وطن سے محبت کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں شان، کرن ملک، ندیم بیگ، نیئر اعجاز، راشد محمود، شفقت چیمہ اور عدنان بٹ و دیگر شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ زلزلہ زدہ ملک شام پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چینی وزارت خارجہ

امریکہ طویل عرصے سے شام کے بحران میں ملوث رہا ہے چین نے امریکہ پر …

Show Buttons
Hide Buttons