پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ فنکار برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے کا Endowment فنڈ قائم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے آج (اتوار) لاہور میں سینئر فلم پروڈیوسرز شیخ امجد رشید اور رانا خالد منظور سے ملاقات میں کہا کہ مستحق فنکاروں کی مالی مدد کے لئے رقم پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر پچیس ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر شیخ امجد رشید نے فنکار برادری کیلئے فنڈ کے اعلان پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔