شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کا ہدف دنیا کی سب سے طاقتور جوہری طاقت بننا ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافہ ملک و عوام کے وقار اور خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے حالیہ میزائل تجربے پر متعدد اہلکاروں اور سائنسدانوں کو ترقی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔