تازہ ترین
سعودی فٹبال ٹیم کے کپتان انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

سعودی فٹبال ٹیم کے کپتان انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے کپتان سلمان الفراج انجری کے باعث ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے اسٹار فٹبالر اور قومی ٹیم کے کپتان سلمان الفراج ارجنٹائن کے خلاف میچ میں آخری لمحات میں شدید زخمی ہوگئے جس کے باعث وہ ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔ انجری کے باعث فٹبال ٹیم کے کوچ ہیرو رینارڈ نے کپتان سلمان الفراج کو قطر میں جاری اگلے پیچ کے تربیتی کیمپ سے رخصت دیدی۔ میڈیکل ٹیم نے بھی معائنے کے بعد سلمان الفراج کو ورلڈ کپ کے آئندہ میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سلمان الفراج زخمی ہونے کے بعد اب مکمل بحالی کے پروگرام سے گزریں گے۔ کپتان سلمان الفراج ارجنٹائن کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو تاریخی فتح دلوانے میں کامیاب رہے تھے تاہم انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کی پنڈلی کی ہڈی میں چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے وہ کھیل چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارہ کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ آج کے …

Show Buttons
Hide Buttons