تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

فیفا ورلڈکپ 2022:مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیئم کو 0-2 شکست دیدی۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اسٹیج میچ میں بیلجیئم نے آغاز سے محتاط انداز اپنایا تاہم مراکش نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 73ویں منٹ پر پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول اسکور کرکے سبقت حاصل کرلی جو 90 منٹ کے اختتام تک برقرار رہی۔

بعدازاں اضافی دئیے گئے پانچ منٹس کے دوسرے منٹ پر مراکشی کھلاڑی زکریہ ابوالخلال نے ایک اور گول مار کر بیلجئیم کی شکست کو یقین میں بدل دیا۔

بیلجیئم نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم مخالف کھلاڑیوں اور مراکشی گول کیپر کی بدولت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، مراکش کی جانب سے میچ کا پہلا پنلٹی گول عبدالحامد نے گول اسکور کیا جب کہ دوسرا گول زکریہ ابوالخلال نے کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع …

Show Buttons
Hide Buttons