تازہ ترین
صدر آزادکشمیر کا نیلم ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

صدر آزادکشمیر کا نیلم ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ضلع نیلم دودھنیال چھری کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی بخشش ومغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

صدر آزادجموں و کشمیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پسماندگان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons