تازہ ترین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کے دورے میں ہیلتھ کیئر کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو نئے تعمیر شدہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نئے منصوبے میں فاؤنڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فاؤنڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج میں 396 طلباء کی گنجائش ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کے کردار اور شراکت پر اظہار اطمینان کیا۔ فوجی فاؤنڈیشن سابق فوجیوں،ان کے اہلخانہ کو ملازمت، صحت کی مفت سہولیات میں کردار ادا کر رہی ہے، فوجی فاؤنڈیشن ملک بھر میں بڑی تعداد میں سویلین اور پرائیویٹ مریضوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons