تازہ ترین
قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا اختتام: آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فاتح قرار

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا اختتام: آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فاتح قرار

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا پچاسواں ایڈیشن لاہور میں ختم ہوگیا، تین روزہ مقابلوں میں مردوں میں پاکستان آرمی جبکہ خواتین ایونٹ میں واپڈا کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ایونٹ کے آخری روز اولمپئن جیولن تھرور ارشد ندیم سب کی توجہ کا مرکز رہے، اُنہوں نے توقع کے مطابق جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔ ارشد ندیم نے 81.21 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا، آرمی کے محمد ابرار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی دو سو میٹر ریس میں تامین خان جبکہ مردوں کی دو سو میٹر ریس میں شجر عباس نے گولڈ میڈل جیتا۔

مردوں کے مقابلوں میں آرمی نے 14 گولڈ، 11 سلور اور 8 برانز میڈل جیتے، آرمی نے 428 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، واپڈا نے 7 گولڈ، 5 سلور اور 7 برانز میڈلز حاصل کیے۔ اس کے علاوہ ایچ ای سی کی تیسری پوزیشن رہی۔خواتین میں واپڈا نے 12 گولڈ، 10 سلور اور 9 برانز میڈلز اور 387 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی کی دوسری اور ایچ ای سی کی تیسری پوزیشن رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارہ کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ آج کے …

Show Buttons
Hide Buttons