تازہ ترین

چین کی ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی

رواں سال کے آغاز سے ہی چین کی صنعتی اپ گریڈنگ اور ترقی کا رجحان جاری ہے، جس میں اعلیٰ تکنیکی مواد اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات زیادہ نمایاں ہیں۔

چین کا صنعتی شعبہ ڈیجیٹل، انٹیلیجنٹ اور گرین تبدیلی کو فروغ دے رہا ہے۔ جس سے چین کی معیشت میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور یہ اپ گریڈ ہو رہی ہے۔ صنعتی اپ گریڈنگ کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری بھی تیزہو گئی ہے۔ اس سال کے آغاز ہی سے نئی توانائی اور نئی ادویات جیسے بڑے منصوبوں کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دیاگیا ہے۔ اس سال کے پہلے10 مہینوں میں ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال 20.5 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ تمام سرمایہ کاری کی شرح نمو سے 14.7 فیصد زیادہ ہے۔

ریاستی کونسل کےڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے انڈسٹریل اکانومی ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شو چاؤ یوان کے مطابق مسلسل کوششوں اور سرمایہ کاری کے بعد چین  کی اقتصادی ترقی کی مضبوط صنعتی بنیاد فراہم کردی گئی ہے۔ چین کی ہائی ٹیک صنعت معاشی ڈھانچے میں تبدیلی، اپ گریڈنگ اور اعلیٰ معیاری ترقی کی ایک اہم قوت بن گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع …

Show Buttons
Hide Buttons