تازہ ترین

چین کے انسان بردار مشن شینزو-15 کے حوالے سے تعارفی پریس کانفرنس

چین کے شینزو- 15 انسان بردار مشن کے حوالے سے تعارفی پریس کانفرنس 28 نومبر کو جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔

چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کے ترجمان جی چھی منگ نے کہا کہ چین کی انسان بردار خلائی پرواز نہ صرف زمین کے قریبی مدار میں رہے گی بلکہ اس کے بعد زمین سے زیادہ دور اور مستحکم پرواز کرتے ہوئے نئی تلاش کرے گی۔ خلا کی تسخیر کے میدان میں چاند انسانوں کے لیے پہلےمثالی بنیادی مقام کا درجہ رکھتا ہے۔ چاند کی تحقیق ہمیشہ سے ہی دنیا میں انسان بردار خلائی پروازوں کی ترقی کا مرکز و محور رہی ہے۔

جی چھی مِنگ نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے منظور شدہ ترقیاتی حکمت عملی کے مطابق ہم نے انسان کے چاند پر اترنے، چاند پر تحقیق کرنے سمیت تمام اہم ٹیکنالوجیز کا شاندار تجربہ حاصل کرلیا ہے۔ ابتدائی مراحل میں انسان براد خلائی جہاز کی تیاری، لانچنگ راکٹس کی تیاری، چاند پر لینڈنگ، چاند پر چہل قدمی کے لیے لباس اور انسان بردار مشن کی دیگر بنیادی ٹیکنالوجیز کی تیاری میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ ان کامیابیوں نے چین کے چاند کی تحقیق کے انسان بردار منصوبے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے …

Show Buttons
Hide Buttons