تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ فٹبال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میگا ایونٹ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

البیت سٹیڈیم، الخورمیں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 28ویں میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں سپین اور چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ میچ کے پہلے ہاف پر دفاعی کھیل جےباعث دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں میچ کے 62 ویں منٹ پر ہسپانوی ٹیم کی طر ف سے الوارو موراتا نے ایک گول کر کے جرمنی کے خلاف اپنی ٹیم کو 0-1 گول کی برتری دلا دی۔ اس کےبعد جرمنی کی طرف سے کھیل میں تیزی آئی اور میچ کے آخر میں جرمنی کی طر ف سے 83 ویں منٹ میں نکلاس فل کرگ نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔یاد رہے کہ گروپ ای میں جاپان کی ٹیم نے پہلے میچ میں جرمنی کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons