قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں آج بھی چار ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔
آج کے دن کا پہلا میچ کیمرون اور سربیا کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا اور گھانا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ تیسرے میچ کے لیے برازیل اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی جب کہ دن کے چوتھے اور آخری میچ میں پرتگال اور یوروگوائے ٹکرائیں گے۔