تازہ ترین

کوئٹہ: سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 1 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہونے والے مقابلے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 80 دستی بم، 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک دہشت گرد کی نعش اور اس کے زخمی ساتھی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے …

Show Buttons
Hide Buttons