سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 نومبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم افغانستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 60 رنز سے ہرا کر تاریخی فتح حاصل کی تھی، افغانستان کی یہ ایک روزہ کرکٹ میں سری لنکا کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 نومبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ آئی لینڈرز کو داسن شاناکا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شہیدی کر رہے ہیں۔