تازہ ترین

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا

17 سال بعد پاکستان آنے والا انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ صبح 10 سے 1 بجے تک پریکٹس سیشن کرےگا، اس کے علاوہ 29 اور 30 نومبر کو بھی راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن منعقد کیا جائے گا۔ نجی نیوز کے ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن کے بعد ہیڈکوچ برینڈن میک کولم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، انگلش کرکٹ ٹیم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons