تازہ ترین

اسلام آباد اور دہلی تعلقات مسئلہ کشمیر حل کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے اس بات کی فوری ضرورت ہے کہ صنعتی ممالک اپنےموسمیاتی مالیاتی وعدوں کو پورا کریں اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے پر توجہ دیں۔

انہوں نے ترکیہ کے خبررساں ادارے ”Anadolu”کو ایک انٹرویو میں موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو معاوضے کی فراہمی کے لئے نقصان اور ازالے کے فنڈ کے قیام کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے تجویز دی کہ بین الاقوامی برادری کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے قرضوں کی معافی کے امکانات کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔تنازعہ کشمیر اور بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔

تاہم انہوں نےکہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے اور تجارتی تعلقات بحال کرنےکے لئے ضروری ہے کہ بھارت پانچ اگست دو ہزار انیس کے اقدامات کو واپس لے جس کے نتیجے میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی محدود خودمختاری کو ختم کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی اور وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا عمل فوری ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس بات پرپختہ یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

یہ خبر پڑھیئے

ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے …

Show Buttons
Hide Buttons