تازہ ترین

پاک افغان سرحد کو تجارت اور آمدورفت کے لئے کھولنے کا فیصلہ

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی ترقی کے وزیر ساجد حسین طوری نے ضلع کرم میں Kharlachi اور Borki کے علاقوں میں پاک افغان سرحد کادورہ کیا۔

انہوں نے دونوں اطراف کے قبائلی علاقوں کے عمائدین کے ایک جرگے کی صدارت کی اور دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات اوراختلافات کو دور کرنے پراتفاق کیا۔ دوطرفہ مذاکرات کے بعد پاک افغان سرحد کوتجارت اور آمدورفت کے لئے کھولنے کافیصلہ کیاگیا ۔

پاک افغان سرحد کادورہ کرنے سے قبل وفاقی وزیر نے طوری۔بنگش سمیت دیگر قبائل کے عمائدین کے ایک جرگے کی صدارت کی جس میں سرحد پر ہونے والی حالیہ جھڑپوں سمیت تمام امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے سکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور دونوں طرف کے جرگے کی امن کیلئے ان تھک کوششوں کو سراہا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع …

Show Buttons
Hide Buttons