تازہ ترین

سعودی عرب کے دو گولز کا صدمہ ماہر نفسیات کی مدد سے ختم کیا: ارجنٹائنی گول کیپر

ارجنٹینا کے گول کیپر  ایمیلیانو ڈیبو مارٹینیز نے کہا ‘لوگوں کو ہم سے بہت امیدیں ہیں، سعودی عرب کے دو گولز کا صدمہ ماہر نفسیات کی مدد سے ختم کیا’۔

میکسیکو کے خلاف 0-2 سے فتح حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ارجنٹینا کے گول کیپر  ایمیلیانو ڈیبو مارٹینیز نے کہا کہ ‘پہلے میچ میں شکست کے بعد مجھے مسلسل یہ محسوس ہو رہا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم کو ہار سے بچانے کے لیے مزید کوشش کرنی چاہیے تھی’۔ ایمیلیانو ڈیبو کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بار بار محسوس ہو رہا تھا کہ میرے پیچھے 45 ملین ارجنٹائن کے لوگ ہیں اور میں نے اپنی طرف سے 100 فیصد نہیں دیا، میں نے اس ہفتے اپنے ماہر نفسیات سے اس بارے میں کافی بات کی اور آج میکسیکو کے خلاف فتح کے بعد یہ بوجھ اتر گیا’۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons