تازہ ترین

چیئرمین سینیٹ کا فلائی جناح کی اسلام آباد سے کراچی کیلئے پروازیں شروع کرنے کا خیرمقدم

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نئی ایئر لائن فلائی جناح کی اسلام آباد سے کراچی کیلئے پروازیں شروع کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے فلائی جناح کی اسلام آباد سے کراچی کیلئے پرواز میں سفر بھی کیا۔فلائی جناح ایئر لائن کے منصوبے کا اعلان ستمبر 2021 میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ایئر عریبیہ گروپ کے شیخ محمد بن عبداللہ الثانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا تھا جب وہ پاکستان کے دورے پر تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن ایئر عربیہ اور اس کے مقامی پارٹنر لکسن گروپ کو اس منصوبے میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ہوابازی کی صنعت میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور مسابقت کو فروغ دینے سے ایئر لائنز کی سروسز اور کوالٹی میں مزید بہتری آئے گی-

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارہ کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ آج کے …

Show Buttons
Hide Buttons