تازہ ترین

اسرائیل فلسطین کا زیر زمین دوتہائی پانی یہودی آباد کاروں کو فراہم کر رہا ہے: فلسطینی وزیراعظم

فلسطین کے وزیراعظم محمد Ishtaye نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطین کے زیرزمین دوتہائی پانی پر قبضہ کر کے اسے یہودی آبادکاروں کو فراہم کر رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے اسی کروڑ کیوبک میٹر پانی میں سے ساٹھ کروڑ کیوبک میٹر پانی چوری کر کے اپنے شہروں کو منتقل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسرائیل نے انیس سوسڑسٹھ کے بعد مغربی کنارے میں فلسطین سے زیادہ گہرے کنویں کھودنا شروع کئے اس کے نتیجے میں زیر زمین پانی کے بڑے حصے پر اس کا کنٹرول ہو گیا اور چشمے خشک ہونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات سے فلسطین کی زراعت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع …

Show Buttons
Hide Buttons