تازہ ترین

چین سے نئی بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

چین سے نئی کوچز مسافروں کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی پورٹ پہنچ گئیں-

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ریلوے کی جدید سہولتوں سے آراستہ 44بوگیاں ڈا این نامی بحری جہاز سے کراچی پورٹ پہنچ گئی، چین مزید 184بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا۔چین سے 44 نئی جدید کوچز آنے سے ٹرین آپریشن مزید بہتر ہو گا، چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی، پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں ہے۔

اکنامی اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گے ہیں جبکہ پارلر کار کوچز میں آرام دہ نشتیں، ایل ای ڈی ،موبائل چارجر اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔محکمہ ریلوئے نے نئی کوچز کی رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کر دئے، چین سے آنے والے نئی کوچز کا رنگ سبز اور پیلی لائن درمیان میں ہے-

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons