انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک نے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کی فیس سیلاب متاثرین کیلئے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹوئٹر پر دورہ پاکستان سے متعلق گفتگو میں انہوں نے اپنی میچ فیس پاکستان فلڈ اپیل میں دینے کا اعلان کیا، اپنے تاثرات شئیر کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ یاد گار سیریز کیلئے پاکستان آنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ 17سال بعد بطور ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا خاصہ دلچسپ ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کا احساس بھی ہے۔