تازہ ترین

وزیراعظم کا انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے-

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر قرار دیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مصیبت زدہ انسانیت کے لئے ہمدردی تمام خوبیوں میں سب سے بڑی خوبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons