تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ: گھانا نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 30ویں میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے ہرا دیا۔ گھانا کی جانب سے محمد سالِسو نے 24ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو محمد قدوس نے 34 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔ جنوبی کوریا کے چو گیو سنگ نے 58 ویں اور 61 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے گھانا کی دو گول کی برتری کو برابر کیا۔ 68 ویں منٹ میں محمد قدوس نے اپنا دوسرا اور گھانا کا تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع …

Show Buttons
Hide Buttons