تازہ ترین

خلا میں شینزو-14 اور شینزو-15 کے عملے کی یادگار ملاقات

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق انسان بردار خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن اسمبلی کے کامیابی کے ساتھ خودکار انضمام اور  ڈاکنگ کی تکمیل کے بعد شینزو 15 کا عملہ خلائی جہاز کے ‘واپسی ماڈیول’ سے ‘مداری ماڈیول’ میں داخل ہوا۔

تمام تیاریاں مکمل کرنے کے بعد 30 نومبر 2022 کو بیجنگ کے وقت کے مطابق 7:33 پر، شینزو 14 کے خلابازوں نے اپنے خلائی گھر کا “دروازہ” کھولا اور “تھیان گونگ” میں دور دراز سے آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد تمام خلابازوں نے چینی “خلائی گھر” میں ایک گروپ فوٹو کھنچوایا جو شاندار انداز میں تاریخ کا حصہ بنے گا۔

اس کےبعد شینزو 14 اور شینزو 15 کے خلاباز خلائی اسٹیشن میں اپنی پہلی منتقلی  مکمل کریں گے۔ اس مدت کے دوران چھ خلاباز خلائی اسٹیشن پر تقریباً 5 دن تک اکٹھے کام کریں گے اور مختلف تفویض کردہ ذمہ داریوں کو مکمل کرنے اور ذمہ داریاں ایک دوسرے کے حوالے کرنے کا کام کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons