قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ بی کے میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
امریکا کی جانب سے واحد گول کرسچین نے 39 ویں منٹ میں کیا۔ گروپ میچ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایران ورلڈکپ سے باہر ہوگیا جبکہ انگلینڈ اور امریکا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ اس سے قبل گروپ بی کے میچ نے انگلینڈ نے ویلز کو تین صفر سے شکست دی۔