خیبرپختونخوا کی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ایک بار پھرمذاکرات کی پیشکش کردی۔
صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگ بندی ختم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پیچیدہ صورتحال کے باعث ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا عمل متاثر ہوا۔ یاد رہے کہ مئی کے دوران کابل میں منعقدہ مذاکرات کے نتیجے میں ٹی ٹی پی اور حکومت جنگ بندی پر متفق ہوگئے تھے، تاہم 2 روز قبل کالعدم تنظیم نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔