کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ

کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ

کراچی سائٹ ایریا کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنےکا واقعہ، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ ایریا کے علاقے میں لیبر اسکوائر کے قریب قائم گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی، ابتدائی طور پر موقع پر موجود افراد نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور ناکامی پر فائر بریگیڈ کو مطلع کیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی 2 گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئیں۔

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا، فیکٹری میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید 2 گاڑیاں طلب کی گئیں، مجموعی طور پر 4 گاڑیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، آگ پر ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا جبکہ اس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons