پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
اس سال دن کا موضوع ہے ”عزم و ہمت کی کہانیاں، غلامی کی مزاحمت اور نسل پرستی کے خلاف اتحاد۔ یہ دن منانے کا مقصد انسانی سمگلنگ، جنسی استحصال اور بچوں سے مشقت لینے جیسی غلامی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ان کے خاتمے کے لئے آواز بلند کرنا ہے۔