الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قراۃ العین کو نئی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی ترجمان کا اعلان جمعہ دو دسمبر کو کیا گیا۔ قراۃالعین نئی ترجمان ڈائریکٹر میڈیا کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ ای سی پی کی جانب سے نئی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ قراۃ العین ہارون شنواری خان کی جگہ ترجمان کی ذمہ داریاں سنھبالیں گی۔