تازہ ترین
چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کردیا گیا۔

اس حوالے سے چائنہ الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کے اعلیٰ عہدیدار فان چھُونگ نے نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر اسلام آباد میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالی تباہی ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ ایف ایم 98 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فان چھُونگ نے بتایا کہ سی ای ٹی سی کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

فان چھُونگ نے  مزید کہا کہ ہم نے پاک فوج کے توسط سے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان فراہم کیا ہے، جس میں تمام ضروری اشیاء موجود ہیں۔ ان میں آٹا، چینی، خیمے اور دیگر اہم سامان شامل ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور سیاسی سطح پر گہرے تعلقات کے ساتھ ساتھ بامعنی اقتصادی تعلقات کا سفر بھی تاریخ کا نمایاں باب ہے۔ چین نے جہاں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے، وہیں چین کی حکومت، اداروں اور عوام نے مشکل کی ہر گھڑی میں بھی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons