تازہ ترین
موٹروے ایم ون کا پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک حصہ دھند کی شدت میں کمی کے بعد کھول دیا گیا

موٹروے ایم ون کا پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک حصہ دھند کی شدت میں کمی کے بعد کھول دیا گیا

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے نارتھ زون) نے جمعہ کو رات گئے بند کیا گیا موٹروے ایم ون کا پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک حصہ ہفتہ کی صبح دھند کی شدت میں کمی کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان میں عوام سے گذارش کی گئی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ترکیہ میں مغربی ممالک کے قونصل خانوں کی بندش پر ترکیہ کا اظہارِ عدم اطمینان

حالیہ عرصے میں کئی مغربی ممالک نے ترکیہ میں اپنے قونصل خانوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا …

Show Buttons
Hide Buttons