صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد مجھے اور میری اہلیہ مسز ثمینہ علوی کوبہت پیارے ہیں، ہماری زندگیوں میں ان کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے کہا کہ خصوصی افراد سے پیار کرنا چاہئے، ان کو ہر جگہ تک جسمانی رسائی دی جائے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال بھی کی جائے۔
صدر مملکت نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم فراہم کی جائے ان کو ہنرمند بنایا اور روزگار فراہم کر کے انہیں بااختیار بنایا جائے۔ صدر مملکت نے کہاکہ یہ دنیا ان کی بھی اتنی ہی ہے جتنی کہ ہماری ہے۔