ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 نئے کیسز رپورٹ، قومی ادارہ صحت

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 نئے کیسز رپورٹ، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی۔

ہفتہ کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار 554 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.37 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔مختلف شہروں میں کئے گئے کرونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کی شرح کے حوالے سے پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 416 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 0.24 فیصد رہی۔

اسی طرح لاہور میں 541 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.66 فیصد رہی، اسلام آباد میں 384 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تین مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.78 فیصد رہی۔

ایبٹ آباد میں 148 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 3.38 فیصد رہی، فیصل آباد میں 277 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت ٹیسٹ کی شرح 0.36 فیصد رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاک بحریہ کی کثیر ملکی مشق امن 23 کل سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے

پاک بحریہ کی کثیر ملکی مشق امن 23 کل سے کراچی میں شروع ہو رہی …

Show Buttons
Hide Buttons