تازہ ترین
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کا اختتام، پاکستان کے 7 وکٹس کے نقصان پر 499 رنز

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پہلی اننگز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 499 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 158 رنز درکار ہیں اور 3 وکٹیں باقی ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق جبکہ کپتان بابراعظم سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 8 ویں سنچری مکمل کی۔ امام الحق نے 121، عبداللہ شفیق 114، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37، بابر اعظم 136، محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ نے 15 رنز بنائے۔

وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ امام الحق 121 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اظہر علی 27رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنائے۔

وقفے کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 136 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 29رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے۔ نسیم شاہ 15 رنز بنا کر وِل جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے۔ پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 158 رنز درکار ہیں اور 3 وکٹیں باقی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:فیصل کریم کنڈی

عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے عالمی …

Show Buttons
Hide Buttons