وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر شیری رحمان نےپوری دنیا میں بسنے والے سندھی بھائیوں اور بہنوں کوسندھی ثقافت دن پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھ کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب پر فخر ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا میں بسنے والے سندھی بھائیوں اور بہنوں کو سندھی ثقافت دن کی مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ثقافت اور تہذیب کا مرکز ہے ہمیں سندھ کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب پر فخر ہے