وبائی صورتحال کے ہنگامی مرحلے کے خاتمے کا اعلان ابھی قبل از وقت ہے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت  نے 2 تاریخ کو کہا کہ اومیکرون ویرئنٹ بدستور دنیا میں بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے، اور ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے کہ کووڈ-19 وبائی صورتحال کے ہنگامی مرحلے کے خاتمے کا اعلان کیا جائے۔

ڈبلیو ایچ او کے اندازوں کے مطابق اس وقت دنیا کی کم از کم 90 فیصد آبادی انفیکشن یا ویکسینیشن کی وجہ سے کووڈ-19 وائرس کے خلاف کسی حد تک قوت مدافعت رکھتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے 2تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اب اس لمحے کے قریب ہیں جب ہم کووڈ-19 وبائی صورتحال کے ہنگامی مرحلے کے خاتمے کا اعلان کر سکتے ہیں، لیکن ابھی تک حتمی مرحلہ نہیں آیا ہے۔ وائرس کی مانیٹرنگ، ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن میں  بدستور خلیج موجود ہے۔ 

ڈبلیو ایچ او کےہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ اومیکرون ویرئنٹ انتہائی متعدی ہے اور تمام ممالک کو تشخیص اور وبا سے بچاؤ کے اسباب کی بنیاد پر اس سے نمٹنا چاہیے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons