راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 2 وکٹس پر 80 رنز بنا لیے

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 2 وکٹس پر 80 رنز بنا لیے

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹس کے نقصان پر 80 رنز  بنا لیے ہیں۔

میچ کے آخری روز پاکستان کو جیت کے لیے 263 رن درکار  ہیں اور 8 وکٹیں باقی ہیں، امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دوسری اننگز میں  عبداللہ شفیق 6 اور کپتان بابر اعظم 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ پی سی بی کے مطابق اظہر علی کو دائیں ہاتھ کی انگلی پر گیند لگی ہے، میڈیکل پینل اظہر علی کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔

اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹ 499 رنز سے آگے بڑھائی، آغا سلمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ انگلینڈ کے ول جیکس نے 161 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں 78 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو سنچری میکر بین ڈکٹ کو صفر پر نسیم شاہ نے بولڈ کیا، اولی پوپ بھی 15 رنز پر محمد علی کا شکار بنے، زیک کراؤلی کو 50 رنز پر محمد علی نے میدان بدر کیا، پھرجوروٹ نے ہیری بروک کے ساتھ 96 رنز کی شراکت لگائی، مگر روٹ 73 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر کیچ تھما گئے، کپتان بین اسٹوکس کوئی رن نہ بناسکے، ہیری بروک نے ول جیکس کے ساتھ مل کر اسکور 248 رنز تک پہنچایا، ول جیکس 24 رنز پر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔

چائے کے وقفے سے قبل نسیم شاہ نے ہیری بروک کو 87 رنز پر بولڈ کر دیا، وقفے کے دوران انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنز پر ڈکلیئر کر کے ڈرا ہوتے میچ میں جان ڈال دی۔ پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف ملا، جواب میں چوتھے دن کے اختتام تک پاکستان نے میں دو وکس پر 80 رنز بنالیے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons