تازہ ترین

شینزو 14 کے خلا باز بحفاظت بیجنگ پہنچ گئے

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق چینی خلا باز چھن ڈونگ، لیو یانگ اور زائی شو چھے، جنہوں نے شینزو 14 کے انسان بردار مشن کو کامیابی سے مکمل کیا، 5 دسمبر 2022 کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بحفاظت بیجنگ پہنچے۔ خلائی اسٹیشن فیز فلائٹ مشن ہیڈ کوارٹر کے رہنماؤں اور اراکین نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

بیجنگ پہنچنے کے بعد تینوں خلاباز صحت کی بحالی کے لیے تنہائی میں وقت گزاریں گے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جائے گا اور آرام کا مکمل انتظام کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons