یورپی یونین کا فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکتوں پر اظہار تشویش

یورپی یونین نے فلسطینی علاقے ویسٹ بینک (مغربی کنارے) میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لوگوں کو ہلاک کرنے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برسلز سے جاری اپنے ایک بیان میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ ‘یورپین یونین کو مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کی بڑھتی ہوئی سطح پر شدید تشویش ہے’۔ صرف گزشتہ دنوں کے دوران (ISF) اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اسرائیلی فورسز کے ایک رکن کے ہاتھوں ایک فلسطینی شخص عمار مفلح کاالمناک قتل اس کی تازہ ترین مثال ہے۔

یورپی خارجہ امور کے سربراہ نے مزید مطالبہ کیا کہ ایسے ناقابل قبول حقائق کی چھان بین اور ان کا مکمل احتساب ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت مہلک طاقت کے استعمال کو صرف ان حالات میں جائز قرار دیا جا سکتا ہے، جب فورسز کے اہلکار کی زندگی کے لیے سنگین اور فوری خطرہ موجود ہو۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons