خیبرپختونخوا کے نو اضلاع میں آج پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوئی۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ان اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، مہمند، سوات، خیبر، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اورجنوبی وزیرستان شامل ہیں۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔