تازہ ترین

جنوبی افریقہ میں شدید بارشیں، 14 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک

جنوبی افریقا میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے چرچ جانے والا ایک قافلہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس میں 14 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 4 لاپتہ ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں کرسمس کی تیاریوں اور ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے مقامی چرچ جانے والا 30 افراد پر مشتمل قافلہ دریا میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ حالیہ دنوں میں جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ اچانک آنے والے سیلابی ریلہ اتنا تیز رفتار تھا کہ وہاں موجود 30 افراد ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 افراد لاپتہ ہیں اور 12 افراد کو نکال لیا گیا۔ سیلابی ریلے سے بحفاظت نکالے جانے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 5 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

 وزیراعظم نے7 نئے معاونین خصوصی مقرر کردیے 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 7 نئے معاونین خصوصی …

Show Buttons
Hide Buttons