تازہ ترین

کامریڈ جیانگ زے من کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

گزشتہ چند دنوں سے دنیا بھر سےمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کی جانب سے چین کے سابق صدر جیانگ زے من کے انتقال پراظہار افسوس کیا گیا ہے۔

پاکستان پلاننگ کمیشن کے سابق وائس چیئرمین اور ٹیکسلا ہیوی مشینری کمپلیکس کے سابق ڈائریکٹر اکرم شیخ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں اپنے پرانے، عزیز دوست صدر جیانگ زے من کے انتقال پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔انہیں صدر جیانگ زے من کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ وہ بڑے دور اندیش رہنما تھےجو اصلاحات اور کھلے پن کی تاکید کرتے تھے۔ انہوں نے چین کی ترقی اور پاک چین تعلقات کی ترقی میں شاندار کردار ادا کیا۔

عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل عمرو موسیٰ نے کہا کہ جیانگ زے من ایک شاندار رہنما تھے اور ان سے متعدد مرتبہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے وزیر خارجہ اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے وہ صدر جیانگ زے من کی رہنمائی میں چین کی شاندار ترقیاتی کامیابیوں کے شاہد ہیں۔ انہوں نے جیانگ زے من کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے چین-مصر تعلقات، چین-افریقہ تعلقات اور چین-عرب تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت آنوتین چرنویراکل کا سی ایم جی کوانٹرویو

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت  آنوتین چرنویراکل  نے چائنا میڈیا گروپ کو …

Show Buttons
Hide Buttons