تازہ ترین

وزیراعظم نے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں بوہرہ برادری کے کردار کو سراہا

وفد کی سربراہی دادی بوہرا کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کے نمائندہ جناب کومیل یونس نے کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دادی بوہرا برادری کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات ہیں اور دادی بوہرا برادری ایک پر امن جماعت ہے اور آپکے رفاہی کام متاثر کن ہیں۔انہوں نے کہا مذہبی رواداری اور برداشت بانیِ پاکستان قائدِ اعظم کے وہ دیرینہ اصول تھے جو پاکستان کی بنیادوں کا حصہ ہیں اور پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی انہی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے میں موجود عدم برداشت کے خاتمے اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے مذہبی رواداری اور پر امن بقائے باہمی کے اصولوں کی ترویج کو پاکستان کی ترقی کے لیے بے حد ضروری قرار دیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے پر بوہرا برادری کے کردار کو سراہا اور دادی بوہرا برادری کو سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی. وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے تمام منصوبوں میں سولر توانائی کے استعمال کے بارے بتایا جس کی استعداد 6 میگاواٹ ہے. وزیرِ اعظم نے اس اقدام کو سراہا.

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons