اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبر 2022 کے بعد تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے لہذا عوام اس آخری موقع سے فائدہ اٹھاکر ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایسسی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔
پیر کو اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق نوٹوں کو تبدیل کرانےکی یہ آخری تاریخ ہے،آخری تاریخ کے بعد یہ کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی۔